Tuesday, July 26, 2022

آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر سپریم کورٹ کے ججز کو سراہتا ہوں، عمران خان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق عدالتی فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اب عوامی حکومت قائم ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف دئیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں سپریم کورٹ کے ججز کو ہر طرح کی دھمکیوں اور بدسلوکی کے سامنے ڈٹے رہنے اور آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر سراہا۔

انہوں نے عدالت عظمیٰ میں دلائل دینے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف دائر کیس میں فتح حاصل کرنے پر تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ عمران خان نے دھاندلی کے خلاف ضمنی انتخابات میں بڑی تعداد میں نکلنے پر پنجاب کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے عوامی مینڈیٹ کو کامیابی ملی، اب پنجاب میں عوامی حکومت قائم ہوگئی ہے۔ عمران خان نے کل یوم تشکر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کےلیے کھڑے رہنے والے عوام کے ہمراہ کل جشن منائیں گے اور اللہ تعالیٰ کا خاص شکر ادا کریں گے۔

درایں اثناء عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی جاری ہے جس میں سپریم کورٹ  کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جارہی ہے۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری، شہباز گل، عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللہ خان نیازی، شیری مزاری، ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر فیصل جاوید خان شریک ہوئے۔

The post آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر سپریم کورٹ کے ججز کو سراہتا ہوں، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/7DsWUiw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment