Wednesday, July 13, 2022

بارشوں سے تباہی، بلوچستان حکومت نے عالمی اداروں سے مدد مانگ لی ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے عالمی برادری سے مدد مانگ لی۔

کوئٹہ میں وزیر زراعت بلوچستان میر اسد بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی حالیہ بارشوں نے صوبے میں تباہی مچادی ہے جس کے بعد بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی 75 فیصد آبادی کا زریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے، بلوچستان اس وقت انتہائی آفت زدہ ہوچکا ہے، بڑے پیمانے پر تباہی کو دیکھتے ہوئے وفاق بلوچستان کو 50 ارب روپے کا پیکج دے اور کھڑی فصلوں کے نقصانات کا ازالہ کرے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت بھی اپنے طور پر متاثرین کی بحالی کے لیے کام کررہی ہے مگر ہم توقع کرتے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے لیے خصوصی طور پر بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے کیونکہ صوبائی حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے بھی ان حالات میں مدد کریں کیونکہ بارشوں سے انگور، پیاز، سیب، گندم اور کھجور کے باغات مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔

The post بارشوں سے تباہی، بلوچستان حکومت نے عالمی اداروں سے مدد مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/l0qsdWA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment