لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس علالت کے باعث لندن کے نجی اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت یونٹ(آئی سی یو) منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے سابق صدر اور ایشین بریڈ مین کہلانے والے ظہیر عباس برطانوی دارالحکومت لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ لیجنڈری کرکٹ کے اہل خانہ نے ظہیر کے مداحوں سے جلد صحت یاب کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
سابق کھلاڑی کی اہلیہ ثمینہ کا کہنا ہے کہ ظہیر لندن آمد سے قبل دبئی میں قیام کے دوران کوویڈ19 کا شکار ہوئے تھے، گزشتہ تین دن سے زیرعلاج ظہیرعباس گردوں کی تکلیف کے ساتھ نمونیہ کا بھی شکار ہیں۔
خیال رہے کہ 74سالہ ظہیر عباس نے اپنے کیریئر میں 78 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے کئی یادگار اننگز کھیلیں۔
The post لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس طبیعت ناسازی پر آئی سی یو منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qxvH2tY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment