کابل: افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے مشرقی صوبہ ننگرہار کے ایک مصروف بازار میں ہونے والے حملے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
دوسری جانب طالبان حکام نے کہا کہ حملے میں صرف 10 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ صوبہ ننگرہار کے ایک پرہجوم بازار میں آج صبح ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں جس میں متعدد عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جن میں کچھ بچے بھی شامل ہیں‘۔
ننگرہار کے لیے طالبان انتظامیہ کے میڈیا اور اطلاعات کے سربراہ قریشی بدلون نے حملے کی تصدیق کی لیکن کہا کہ ہدف واضح نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 10 زخمیوں کی تصدیق کرتے ہیں، واقعہ میں کسی کے مرنے کی اطلاعات نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سےطالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں سیکورٹی بڑھا دی ہے اور ملک کو عسکریت پسندوں کے خطرات سے دور کر دیا ہے جبکہ بین الاقوامی حکام اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندی میں دوبارہ سر اٹھانے کا خطرہ بدستور موجود ہے۔
داعش کے جنگجو گروپ نے حالیہ مہینوں میں کچھ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
The post افغانستان کے بازار میں ہونے والے حملے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں، اقوام متحدہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/jvFipsf
via IFTTT
No comments:
Post a Comment