کینیڈین شہری نے معافی نامے کے بعد 51 سال قبل لی ہوئی کتاب لائبریری کو واپس لوٹا دی۔
دنیا بھر میں لائبریریاں بنائی جاتی ہیں تاکہ لوگ پرسکون ماحول میں ان کتب کا مطالعہ بھی کرسکیں جو انہیں دیگر مقامات اور گھروں میں دستیاب نہیں اور ہر لائبریری سے کتاب کچھ رقم کے عوض کرائے پر بھی حاصل کی جاتی ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کتاب لائبریری کو لوٹاتے نہیں ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ کینیڈین شہر وینکوور میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے 51 برس قبل 20 اپریل 1971 میں لائبریری سے کرائے پر کتاب حاصل کی اور واپس نہیں کی۔
شہری نے کتاب 51 برس بعد معافی نامے کے ساتھ لائبریری کو لوٹائی جسے دیکھ کر لائبریری انچارج حیران رہ گئے اور کتاب کی تصویر معافی نامے ساتھ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔
The post 51 برس بعد کتاب لائبریری میں واپس لوٹ آئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GlgEtz8
via IFTTT
No comments:
Post a Comment