Thursday, June 23, 2022

اقوام متحدہ جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس قائم کرے، بلاول ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جعلی معلومات کے سدباب اور اس کے خلاف مجموعی سماجی رویہ پیدا کرنے کے لے ’انٹر ایجنسی ٹاسک فورس‘ قائم کریں۔

گروپ آف فرینڈز کے ایک ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ پر بھی زور دیا کہ وہ رکن ممالک، نجی میڈیا اور آن لائن کمپنیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرکے فوکل پرسن مقرر کرے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ حکومتوں اور ان کے متعلقہ اداروں کی غلط معلومات کا سراغ لگانے، تجزیہ کرنے اور اسے بے نقاب کرنے کی صلاحیت پیدا کرے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی محققین اور ان اداروں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کی جانی چاہیے جو غلط معلومات کا پتہ لگانے میں مدد گار ثابت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا محکمہ اطلاعات اس سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ ٹھوس بین الاقوامی کوششیں ڈس انفارمیشن نیٹ ورکس کو بے نقاب اور ختم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق اور کمیونٹی اور ریاستوں کے درمیان تعلقات پر غلط معلومات کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے تعاون کے ذریعے ٹھوس کوششوں پر بھی زور دیا۔

The post اقوام متحدہ جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس قائم کرے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1FzI6c3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment