Wednesday, June 29, 2022

بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، پی ٹی آئی رہنما نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ایکسپریس اردو

 کراچی: کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ کی تقسیم کے معاملے پر تحریک انصاف میں پیدا ہونے والے اختلافات شدت اختیار کرگئے جس پر رکن صوبائی اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شہزاد اعوان کے بعد سعید آ فرید ی نے بھی  اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا، ذرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی تحریک انصاف میں بڑے پیمانے پر پھوٹ پڑ گئی ہے۔

سعید آفریدی 2018 میں سائٹ کے علاقے پی ایس 120سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے، انہوں نے نجی مصروفیات کو بنیاد بنا کر نشست سے استعفیٰ دیا جبکہ زرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی سعید آ فرید ی کو بلدیاتی امیدوار جن کو یوسی چیئرمین کے ٹکٹس دئیے گئے اس پر تحفظات تھے اور وہ مسلسل نا راضی کا اظہار کررہے تھے تاہم تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غٖفار نے اپنے من پسند افراد کو ٹکٹ دئیے جس پر سعید آفرید ی ناراض تھے۔

زرا ئع نے بتا یا کہ سعید آفرید ی نے استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور عمران خان چیئرمین تحریک  انصاف کو ارسال کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم پررکن سندھ اسمبلی شہزار اعوان بھی پا رٹی سے ناراض ہو گئے ہے جبکہ  سعید آ فر ید ی کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں تاہم رکن اسمبلی کی حیثیت سے مزید ذمہ داریاں انجام نہیں دے سکتے۔

 

The post بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، پی ٹی آئی رہنما نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/CxsDXMY
via IFTTT

No comments:

Post a Comment