Tuesday, June 14, 2022

فوج کا خیال ہے پرویز مشروف کو واپس آنا چاہیے، فیصلہ فیملی اور ڈاکٹر کا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر ایکسپریس اردو

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی طبیعت بہت خراب ہے، فوجی قیادت کا خیال ہے کہ انہیں پاکستان واپس آنا چاہیے تاہم اُن کی واپسی حتمی فیصلہ اُن کی فیملی کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ فوجی قیادت کا مؤقف ہے کہ پرویز مشرف کو پاکستان واپس آنا چاہیے، اُن کی صحت خراب ہے اللہ انہیں صحت عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو واپس لانے کیلئے ان کے خاندان سے رابطہ کیا گیا، وہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد آگاہ کریں گے اور جواب کے بعد اُن کی واپسی کے انتظامات کیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سابق حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، ترجمان پاک فوج

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ مشرف کی واپسی کے حوالے سے ڈاکٹر زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں کہ وہ اس حالت میں سفر کرسکتے ہیں یا پھر نہیں، ان دونوں چیزوں کے سامنے آنے کے بعد ہی کوئی انتظام کیا جائے گا جبکہ ادارہ محسوس کرتا ہے کہ جنرل (ر) مشرف کو اگر پاکستان لاسکیں تو لانا چاہیے کیونکہ اُن کی حالت کچھ ایسی ہے۔

The post فوج کا خیال ہے پرویز مشروف کو واپس آنا چاہیے، فیصلہ فیملی اور ڈاکٹر کا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/mEWRJM3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment