Friday, June 17, 2022

انگلش اوپنر جیسن رائے اپنے خالہ زار بھائی کے ہاتھوں بولڈ ایکسپریس اردو

ایمسٹر ڈیم: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے نیدرلینڈز کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 232 رنز سے شکست دے دی۔

ایمسٹیلوین میں 11 ماہ بعد ایک روزہ میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اترنے والی عالمی چیمپئن انگلینڈ نے 498 رنز کا پہاڑ کھڑا کر کے ایک روزہ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔

لیکن رنز کے پہاڑ کے علاوہ اس میچ میں ایک اور دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے وہ یہ کہ انگلینڈ کے اوپنر بیٹر جیسن رائے میچ کے دوسرے اوور میں صرف ایک رن پر اپنے کزن کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔

نیدر لینڈز کی جانب سے بطور فاسٹ باؤلر کھیلنے والے شین سنیٹر انگلش بیٹر جیسن رائے کے سگے خالہ زاد بھائی ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کی والدائیں سگی بہنیں ہیں۔

واضح رہے نیدرلینڈز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 498 رنز اسکور کیے۔ جس کے تعاقب میں نیدرلینڈز آخری اوور میں 266 رنز بنا کا آؤٹ ہوگئی۔

70 گیندوں پر 14 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 162 رنز بنانے والے جوز بٹلر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

سیریز کا دوسرا میچ 19 جون بروز اتوار ایمسٹیلوین میں ہی کھیلا جائے گا۔

The post انگلش اوپنر جیسن رائے اپنے خالہ زار بھائی کے ہاتھوں بولڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/dUMG62z
via IFTTT

No comments:

Post a Comment