لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل چین کے ساتھ مضبوط رابطوں سے وابستہ ہے۔
بلاول ہاؤس لاہور میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے موقع دیا تو پاکستان کے تمام غیر استعمال شدہ وسائل کو بروئے کار لاکر اس کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے چودہ سال جیل میں وقت ضائع نہیں کیا بلکہ کتابیں پڑھیں، تعلیم حاصل کی اور تاریخ کا علم حاصل کیا، اس کے ساتھ ہی جیل میں انقلابات اور مختلف معاشروں پر عمل حاصل کیا اور بس سوچتا ہی رہا‘۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جیل میں اپنی روح اور ذہن کو مضبوط کیا۔ آصف زرداری نے اس امر پر زور دیا کہ پارٹی میں نوجوانوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے کیونکہ ضیا الحق کے دور میں سینئر لیڈروں نے جب شہید بے نظیر کا ساتھ چھوڑا تو نوجوان آگے بڑھے جس کے بعد انہیں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں شامل کیا گیا۔
پی پی کے شریک چیئرمین نے نوجوانوں کو بے نظیر بھٹو کی دو کتابیں ’مشرق کی بیٹی‘ اور دوبارہ احتساب ’ری کنسیلیئشن‘ لازمی پڑھنے کا مشورہ بھی دیا۔
The post پاکستان کے تمام مسائل کا حل چین کے ساتھ مضبوط رابطوں سے جڑا ہے، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/NRHGcBZ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment