راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکلو لاہور نے خود کو ڈی جی ایف آئی اے و نیب ظاہر کرکے سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے اور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بناکر ہراساں کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایف ائی اے سائبر کرائم نے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے ملزم توقیر احمد کو صادق آباد کے علاقے سے گرفتار کیا۔
انہوں ںے بتایا کہ ملزمان خود کو ڈی جی ایف ائی اے، نیب و و سرکاری آفیسر ظاہر کرکے جعلی موبائیل سمزاور واٹس ایپ اکاونٹس کے ذریعے اعلی حکومتی شخصیات کو فون کرتے اور بلیک میلنگ کرتے تھے۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے ساتھی خالد سولنگی اور چوہدری وقاص دبئی سے نیٹ ورک اپریٹ کر رہے تھے، دبئی میں موجود ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان جعلی موبائیل سمز اور جعلی ورچوئل اکاونٹ استعمال کرتے تھے، تحقیقات کے دوران جعلی موبائیل سمز تیار کرنے والی فرنچائز کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
The post ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کرکے سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والے ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/y4ILw3S
via IFTTT
No comments:
Post a Comment