بیروت: اقوام متحدہ کے تحت قائم کئے گئے لبنان ٹریبونل نے سابق لبنانی وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے الزام میں دو افراد کو عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق رفیق حریری کو 2005میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے بم دھماکے میں قتل کردیا گیاتھا، دھماکے میں سابق وزیر اعظم رفیق حریری سمیت 22افراد مارے گئے تھے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کے نتیجے میں 2007 میں قائم لبنان ٹریبونل نے نیدر لینڈ کے شہر ہیگ میں دونوں ملزمان حسن حبیب مرحی اور حسین حسن اُنیسی کی عدم موجودگی میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی ہے، رواں سال مارچ میں عدالت دونوں ملزمان کی بریت کا فیصلہ واپس لیتے ہو ئے انہیں دہشت گردی اور قتل کے الزام میں مجرم قرار دے چکی ہے ۔
ٹریبونل پریذائیڈنگ جج ایفانا ہرڈلیکوفا نے حسن حبیب مرحی اور حسین حسن اُنیسی کو زیادہ سے زیادہ سزا عمرقید سناتے ہوئے کہا کہ ان کے بم حملے سے نہ صرف براہِ راست لوگ متاثر ہوئے بلکہ ان دھماکوں نے لبنانی عوام کو بھی دہشت زدہ کردیا تھا۔
The post لبنانی وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل میں ملوث دوافراد کو عمر قید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Lu9pcYt
via IFTTT
No comments:
Post a Comment