لندن: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ آئندہ ماہ پاکستان آنے کی تیاریاں کرہے ہیں معالجین کے مطابق آئندہ 10سے12دنوں میں ان کا علاج مکمل ہوجائے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ آئندہ 10سے 12 روز میں علاج مکمل ہونے کی امید ہے جس کے بعد ان کی پاکستان واپسی یقینی ہے۔
ان کا کہناہےکے وطن واپسی پر بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے، ملک کو درپیش چیلیجز کی صورت میں وزارت خزانہ کا قلمدان ملنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہےکے عمران خان دور حکومت میں ان پربنایاگیا مقدمہ جھوٹا ہے اسی لئے انٹر پول کو فراہم کی جانے والی دستاویزات کے باجود ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ انہوں نے کہا کہ ان پر قائم کئے جانے والا مقدمہ ٹیکس ریٹرن سے متعلق تھا اور انہوں نے ٹیکس جمع کرانے میں کبھی کوئی تاخیر نہیں کی۔
The post سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا وطن واپس آنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/TA2NSh8
via IFTTT
No comments:
Post a Comment