Tuesday, June 21, 2022

اسلام آباد پولیس کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے گاڑیوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے اور پریشر ہارن کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 239 پریشر ہارن والی گاڑیوں اور 76 دھواں چھوڑنی والی ( ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی) گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پولیس نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے اور پریشر ہارن والی گاڑیوں کے وفاقی دارلحکومت میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے، کسی بھی ان فٹ گاڑی کے داخلے پر سخت قانونی کارروائی کے تحت چالان ٹکٹ جاری کئے جا رہے ہیں۔

پولس حکام کا کہنا ہے کہ مہم انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی اور اسلام آباد روٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر چلائی جارہی ہے جب کہ اسپیشل انفورسمنٹ اسکواڈ ز کے دستے بھی اسلام آباد ایکسپریس وے ، آئی جے پی روڈ، فیض آباد اور سری نگر ہائی وے پر قانون کی عملدرآمدکو یقینی بنانے میں اپناکردار ادا کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام الناس کیلئے سوشل میڈیا اور اسلام آباد پولیس ایف ایم کے ذریعے آگاہی مہم جاری ہے اور اس مہم کی نگرانی خود ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی ٹریفک کررہے ہیں۔

انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ان فٹ گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے۔

The post اسلام آباد پولیس کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے گاڑیوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://www.express.pk/story/2339084/1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment