Wednesday, June 15, 2022

طلاق یافتہ بیوی کے دوبارہ شادی سے انکارپر ملزم نے ساس کی قبر کو آگ لگادی ایکسپریس اردو

لاہور: لیہ میں اپنی طلاق یافتہ بیوی سے دوبارہ شادی سے انکار کرنے پر ملزم نے بیس سال پہلے مرنے والی ساس کی قبر کو آگ لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم یحییٰ عرف پپو نے چار سال قبل گھریلو ناچاقی پر بیوی کو طلاق دے تھی ،ملزم طلاق کے بعد عاصمہ بی بی سے دوبارہ شادی کرنا چاہتا تھا،عاصمہ بی بی کے انکار پر ملزم نے طیش میں آکر ساس کی قبر کو آگ لگا دی۔

ملزم کی ساس نذیراں بی بی کی قبر لیہ چک نمبر 363 ٹی ڈی اے کے قبرستان میں ہے، ملزم یحیٰ عرف پپو نے شادی سے انکار پر ردعمل دیتے ہو ئے مرحومہ کی قبر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

The post طلاق یافتہ بیوی کے دوبارہ شادی سے انکارپر ملزم نے ساس کی قبر کو آگ لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/I8lE03f
via IFTTT

No comments:

Post a Comment