Wednesday, June 22, 2022

ڈاکٹر طالب عزیز کو اغوا کرنے والے انتہائی مطلوب 4 رکنی گروہ گرفتار ایکسپریس اردو

کراچی: رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں اغوا برائے تاوان میں ملوث انتہائی مطلوب 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کے دوران احسن آباد اور اللہ بخش گوٹھ میں چھاپہ مار کر اغوا برائے تاوان میں ملوث 4 ملزمان اقبال احمد ، افراسیاب ، منظور حسین اور حافظ اعظم خان کو گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے ڈاکٹر طالب عزیز کو رواں ماہ 14 جون کو پرانی سبزی منڈی کے قریب سے اغوا کیا تھا اور 30 لاکھ روپے تاوان وصول کر کے مغوی ڈاکٹر کو رہا کر دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے تاوان کی مدد میں وصول کی جانی والی رقم سے 6 لاکھ 89 ہزار روپے نقد اور اسی تاوان کی رقم سے خرید گئی گاڑی برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بمعہ راﺅنڈ ، ایک لیپ ٹاپ ، 11 اسمارٹ فونز اور مختلف اقسام کی سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ ایک منظم گروہ کی صورت میں کام کر رہے تھے اور اس سے پہلے بھی اغوا برائے تاوان اور قتل سمیت دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کی 20 سے زائد ایف آئی آرز مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار چاروں ملزمان کو برآمد سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

The post ڈاکٹر طالب عزیز کو اغوا کرنے والے انتہائی مطلوب 4 رکنی گروہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fqZ0HQC
via IFTTT

No comments:

Post a Comment