Thursday, June 23, 2022

زلزلے کی تباہ کاریاں: افغان حکومت کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل ایکسپریس اردو

کابل: افغان حکومت نے زلزلے سے ہونے والے نقصات پر عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق افغانستان  میں آنے والے زلزلےکے بعد اب تک ہو نے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ زخمی حالت میں موجود سینکڑوں افراد امداد کے منتظر ہیں۔

افغانستان کے صوبے پکتیکا اور خوست میں آنے والے زلزلے  کے بعد افغان حکومت نے عالمی برداری سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ پہاڑی مقامات تک رسائی ممکن نہ ہو نے کی وجہ سے اموات میں بڑی حد تک اضافہ کا خدشہ ہے۔ مغرب کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں کے باعث جنگ زدہ ملک پہلے ہی مشکلات کا شکار تھا، زلزلے کے بعد مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے  سےمتاثرہ علاقوں میں بارش، لینڈ سلائیڈ اور مٹی کے کے تودے گرنے کے باعث امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے،شہری اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کاعمل انجام دے رہے ہیں۔

The post زلزلے کی تباہ کاریاں: افغان حکومت کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1koI0zE
via IFTTT

No comments:

Post a Comment