Saturday, December 2, 2023

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا ایکسپریس اردو

  کراچی: پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا ہوگیا، رواں سال بیرون ملک سلپ ہونے والے کریوز کی تعداد 5 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے کینیڈا آپریٹ ہونے والی پروازپی کے 784 کے ذریعے اسٹیورڈ ایاز قریشی کینیڈا پہنچا، فضائی میزبان نے ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز پر ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔

مبینہ طور پر پی آئی اے کا فضائی میزبان ایاز قریشی کینیڈا پہنچ کر سلپ ہوا، فضائی میزبان ایاز قریشی کا تعلق پی آئی اے لاہور بیس سے ہے۔ گذشتہ ماہ بھی 2 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوئے تھے جس کے بعد رواں سال بیرون ملک سلپ ہونے والے عملے کی تعداد 5 ہوگئی۔

مزید پڑھیں: فضائی میزبان کینیڈا سلپ؛ پی آئی اے نے ’عمر کی حد‘ مقرر کردی

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن انتظامیہ نے کینیڈا میں حکام کو کریو کے حوالے سے  آگاہ کردیا ہے، کریو سے متعلق سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کینیڈا میں فضائی عملے کے غائب ہونے کے واقعات کے سدباب کیلئے ضوابط کو مزید سخت کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 نومبر کو پاکستان سے کینیڈا جانے والے دو فلائٹ اسٹیورڈز خالد محمود آفریدی اور فداحسین شاہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سلپ ہوئے تھے جس کے بعد  پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈا اور یورپی ممالک جانے والے فضائی میزبانوں کی عمر کی حد مقرر کی تھی۔

The post پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Wa2wmSA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment