Monday, December 11, 2023

ق لیگ کے بعد جے یو آئی نے بھی مسلم لیگ (ن) سے پنجاب میں حصہ مانگ لیا ایکسپریس اردو

 پشاور: مسلم لیگ ق کے بعد جمعیت علماء اسلام نے بھی مسلم لیگ (ن) سے پنجاب میں حصہ مانگ لیا۔

پیر کی شب مفتی محمود مرکز پشاور میں دونوں جماعتوں کے قائدین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا میں سیٹ ایڈجیسٹمنٹ کے لیے مختلف فارمولوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں جے یو آئی وفد کی قیادت صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش اور (ن) لیگ کی قیادت صوبائی صدر امیر مقام نے کی جبکہ طارق فضل چوہدری بھی موجود تھے۔

اجلاس میں گزشتہ دو عام انتخابات کے دوران دونوں جماعتوں کی جیتی ہوئی نشستوں پر بات ہوئی۔ اس موقع پر جے یو آئی نے خیبرپختونخوا کے ساتھ پنجاب میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور چوہدری شجاعت کی ملاقات، ق لیگ نے 10 قومی اور 22 صوبائی نشستیں مانگ لیں

جے یو آئی کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے سربراہوں کے درمیان بات چیت کے مطابق سیٹ ایڈجیسٹمنٹ پورے ملک کے لیے ہوگی تو ہر جگہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔

اجلاس میں دونوں جماعتوں نے امیدواروں کے ناموں کا تبادلہ کیا اورفیصلہ کیا گیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد مذاکرات کا تیسرا راﺅنڈ منعقد ہوگا۔

دریں اثناء جے یوآئی کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا کہ ہم نہ تو الیکشن سے بھاگے ہیں اور نہ ہی راہ فرار اختیار کرنے کا اراداہ ہے، جے یو آئی فروری نہیں جنوری میں بھی الیکشن کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا نگران حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے الیکشن کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کام سکیورٹی الرٹس سے آگاہ کرنا نہیں بلکہ تحفظ فراہم کرنا ہے۔

The post ق لیگ کے بعد جے یو آئی نے بھی مسلم لیگ (ن) سے پنجاب میں حصہ مانگ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/wUmb60B
via IFTTT

No comments:

Post a Comment