Saturday, December 30, 2017

طاہر القادری کی آج آل پارٹیز کانفرنس، تیاریاں مکمل ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی جانب سے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک چھت تلے جمع کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

طاہر القادری نے تمام سیاسی جماعتوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کا وفد شریک ہوگا جس میں سینیٹر رحمان ملک، قمر زمان کائرہ، میاں منظور احمد وٹو اور لطیف کھوسہ شامل ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ق کے چوہدری برادارن، کامل علی آغا اور طارق بشیر چیمہ شرکت کریں گے۔ جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وفد اے پی سی میں شریک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف پر قتل کے مقدمات چلنے چاہئیں، آصف زرداری

ایم ڈبلیو ایم کے سید اسد عباس نقوی وفد کے ہمراہ اے پی سی میں شریک ہونگے۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال بھی کانفرنس میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر، وائس چیئرمین وسیم آفتاب بھی انکے ہمراہ موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جدوجہد کو فیصلہ کن بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کارکنوں کو کم از کم 15 دن کا راشن جمع کرنے اور تیاری کی ہدایات کردی گئی ہیں۔

عوامی تحریک جنوری کے پہلے یا دوسرے ہفتے سے احتجاج کی کال دے سکتی ہے اور احتجاج کی نوعیت اور حتمی تاریخ کا اعلان آج کیا جائیگا۔ اے پی سی میں لاہور سمیت مختلف شہروں میں ایک ہی دن احتجاجی دھرنے دینے کے آپشن پر بھی غور ہوگا۔

The post طاہر القادری کی آج آل پارٹیز کانفرنس، تیاریاں مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Cb8cJN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment