Sunday, December 31, 2017

پیر حمید سیالوی کا طاہر القادری کے احتجاج میں شمولیت سے انکار ایکسپریس اردو

تونسہ شریف: آستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین پیر حمید الدین سیالوی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے احتجاج اور دھرنے میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تونسہ شریف میں کُل پاکستان علما مشائخ کانفرنس ہوئی جس کے ساتھ ساتھ ختم نبوت کے ایجنڈے پر مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔ کانفرنس میں پنجاب ، سندھ اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 15 سے زائد مشائخ شریک ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ ہمارا موقف ختم نبوت اور ناموس رسالت ہے اور اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا، دنیا کی کوئی طاقت مجھے نہیں ہلاسکتی اورکوئی دولت مجھے نہیں خرید سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: پیر حمید سیالوی کی پنجاب حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے 31 دسمبر کی مہلت

پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ پیر حمید سیالوی نے طاہر القادری کے احتجاج میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی دھرنے میں شریک نہیں ہوں گا، میری تحریک محض ختم نبوت ہے، سیاسی ایجنڈا نہیں، طاہرالقادری نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا نہ ہم ان کے دھرنے میں جائیں گے، میں نے رانا ثنااللہ سے متعلق کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی، مہلت ہم نے نہیں دی انہوں نے مانگی ہے۔

حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ رانا ثنااللہ کا استعفی ہے اور تحریک جو چلائی ہے وہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ہے، ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے اور نہ ہی سیاست کرنے نکلے ہیں، 9 جنوری کو سیال شریف میں فیصلہ کن کنونشن ہوگا جس میں لاہور میں احتجاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔

The post پیر حمید سیالوی کا طاہر القادری کے احتجاج میں شمولیت سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2lwZQ3T
via IFTTT

No comments:

Post a Comment