Wednesday, December 29, 2021

ایم کیوایم نے منی بجٹ پر حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ایکسپریس اردو

 کراچی: کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے منی بجٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما صابر قائم خانی نے  کہا کہ حکومت کو کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جبکہ منی بجٹ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو مالی سال کے آخر میں  اُن  اہداف پر نظر ثانی کرنا چاہیے جو حاصل نہیں ہوسکے، منی بجٹ لانے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ پہلے ہی وہ مہنگائی میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ بے روزگاری بھی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس میں منی بجٹ پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے

صابر قائم خانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا نظریہ ہے کہ سالانہ بجٹ کے بعد منی بجٹ پیش نہیں ہونا چاہیے، ہم نے ابھی تک منی بجٹ کا بل نہیں دیکھا۔ ایم کیو ایم نے حکومت کو مشورہ دیا کہ نئے ٹیکسز لگانے یا ٹیکسوں پررعایت ختم کرنے کی بجائے ٹیکس نیٹ کوبڑھایا جائے۔

بعد ازاں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اجلاس کا انعقاد کیا جس میں  منی بجٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اتحادی ہونے کے باوجود ایم کیو ایم کو منی بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور نہ ہی کوئی مشورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ منظورہوا تو نیا سال قوم کیلئے مہنگائی کا بدترین سال بن جائے گا، شہبازشریف

ایم کیو ایم رہنماؤں نے منی بجٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام پرکوئی نیا ٹیکس لگانے کے اقدام کو ہم مسترد کریں گے۔

The post ایم کیوایم نے منی بجٹ پر حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ECI6uy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment