Monday, December 27, 2021

لوئر دیر: افغان کیمپ میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، ایک زخمی ایکسپریس اردو

 پشاور: خیبرپختونخوا میں لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں واقع افغان کیمپ میں بم دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچے راستے میں ملنے والے کھلونا نما بم سے کھیل رہے تھے۔

اس سے قبل رواں برس جولائی میں ضلع ٹانک کے گاؤں نصران کے قریب محسود کورونہ میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، تینوں بچے سگے بھائی تھے۔

 پولیس حکام کے مطابق علاقہ محسود کورونہ کے قریب گزرنے والے سدگی نالے میں بچے نہا رہے تھے، کہ انہں وزیرستان کے پہاڑوں سے بہہ کر آنے والا قاتل کھلونا مل گیا، بچے کھلونے کے ساتھ کھیلنے میں مصروف تھے کہ وہ پھٹ گیا اور تینوں بھائی وحید، فرمان اور ناصر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

 

The post لوئر دیر: افغان کیمپ میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، ایک زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3qM1oJd
via IFTTT

No comments:

Post a Comment