Wednesday, December 29, 2021

بھارت کے محکمہ تعلیم کو اکبر الہٰ آبادی کا نام تبدیل کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی ایکسپریس اردو

لکھنئو: بھارتی ریاست اترپردیش کے محکمہ تعلیم  کو برصغیر کے معروف شاعر اکبر الہٰ بادی کا نام تبدیل کرنے کی کوشش  مہنگی پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اکبر الہٰ آبادی کا نام درج تھا، جسے ’اکبر پریاگ راج‘ سے تبدیل کردیا گیا۔

مسلمان شاعر کا نام تبدیل ہونے پر بھارتی شہریوں  اور اردو ادب سے محبت کرنے والوں نے بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف بنائی جانے والی سازش کی کڑی قرار دیا۔

عوام کے شدید احتجاج کے بعد سیکریٹری تعلیم نے نام تبدیل کرنے پر منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ ہیک ہوگئی تھی، جس کے بعد ہیکرز نے اکبر الہٰ آبادی کا نام تبدیل کیا، ہم نے نشاندہی کرنے کے بعد انتظامیہ کو غلطی درست کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما جوشی نے کہا کہ ہم نے اکبر الہٰ آبادی کا نام ہندی میں لکھا جو تکنیکی غلطی کی وجہ سے انگریزی میں تبدیل ہوگیا۔

The post بھارت کے محکمہ تعلیم کو اکبر الہٰ آبادی کا نام تبدیل کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3sIT6UT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment