اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ میں منعقد کرانے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے موسم کی شدت کے باعث بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو 16 جنوری کے بجائے مارچ میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن سمیت اٹھارہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا، جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی ہونے کا امکان
قبل ازیں صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں ملاکنڈ اور ہزارہ کے پہاڑی علاقے شامل ہیں، جہاں دسمبر سے جنوری تک برف باری اور درجہ حرارت نقطہ انجماد کو پہنچ جاتا ہے، اسی باعث وہاں کے مکین بڑی تعداد میں میدانی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔
صوبائی وزیرکے مطابق ان حالات میں الیکشن کے انعقاد سے آبادی کا بڑا حصہ ووٹ کے حق سے محروم ہوجائے گا، اگر انتخابات مارچ تک ملتوی کیے جائیں تو تمام لوگوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع مل جائے گا۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو شکست کیوں ہوئی؟
The post خیبرپختون خوا: بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ میں ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3eMnkhL
via IFTTT
No comments:
Post a Comment