Friday, December 31, 2021

کے پی ٹی ملازمین کی ہڑتال کے باعث پورٹ پر سرگرمیاں معطل ایکسپریس اردو

 کراچی: کراچی پورٹ کے ملازمین نے بورڈ آف ٹرسٹیز کی جانب سے سالانہ تنخواہ نہ بڑھانے، واجبات کی عدم ادائیگی اور میڈیکل کی سہولت ختم کرنے کے خلاف احتجاجاً کام بند کردیا جس کے باعث پورٹ پر تمام سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  کراچی پورٹ ٹرسٹ  کے ملازمین نے جمعہ کی دوپہر سے جہازوں کو لنگر انداز کرنے سمیت لوڈنگ ان لوڈنگ کا کام بھی بند کردیا جس کے باعث بندرگاہ پر 6 جہازوں کی آمد و رفت بھی ممکن نہ ہوسکی۔

مظاہرین نے کراچی پورٹ ٹرسٹ بلڈنگ، ایسٹ وہارف اور ویسٹ وہارف کے تمام دروازے بند کرکے آمدورفت بھی معطل کی۔

مزید پڑھیں: کراچی پورٹ پر ملازمین کا احتجاج، جہازوں سے سامان کی نقل و حمل معطل

مظاہرین نے کراچی پورٹ ٹرسٹ بلڈنگ کے احاطے میں نعرے بازی کی اور مطالبات کے پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ عدالت میں مزدوروں اور ورکرز کا موقف درست قرار پانے کے باوجود 2012 سے روکے جانے والے واجبات بھی ادا نہیں کیے گئے جبکہ اب سالانہ انکریمنٹ بھی روک دیا گیا۔ملازمین کے مطابق  بورڈ آف ٹرسٹیز نے عدالت کے فیصلے ماننے سے انکار کیا جبکہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پورٹ ٹرسٹ کے 1200 ملازمین کی برطرفی کالعدم قرار

دریں اثنا ملازمین کے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس میں بورڈ آف ٹرسٹیز اور سی بی اے نے تحریری معاہدہ کے ذریعے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی، جس پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

مظاہرین کے مطابق بورڈ آف ٹرسٹیز نے منگل تک مسئلے کے مستقل حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سی بی اے کے نمائندوں کے مطابق پیٹرول اور دیگر خام مال کی درآمد اور برآمدات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال ختم کی گئی ہے۔

The post کے پی ٹی ملازمین کی ہڑتال کے باعث پورٹ پر سرگرمیاں معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32PdQQ3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment