Wednesday, February 27, 2019

پاک بھارت کشیدگی؛ پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز پر میٹنگ آج ہوگی ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان سپرلیگ کے پاکستان میں شیڈول میچز کے حوالے سے فرنچائزر کی پی سی بی حکام سے آج  شام میٹنگ ہوگی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان سپرلیگ کے پاکستان میں شیڈول میچز کے حوالے سے فرنچائزر کی پی سی بی حکام سے آج  شام میٹنگ ہوگی جس میں موجودہ صورت حال پر ٹیم اونر کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بورڈ حکام چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا سمیت مختلف فورم پر سامنے آنے والی اطلاعات کے بجائے حقیقی صورت حال سے  ٹیم اونرز کو آگاہ رکھا جائے، کراچی میں 7 مارچ سے 17 مارچ تک پانچ میچز طے ہیں جبکہ لاہور میں تین میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو کھیلے جانے ہیں ابھی تک میچز شیڈول کے مطابق ہیں اس میں کسی تبدیلی کا ہرگز فیصلہ نہیں ہوا۔

پی ایس ایل منتظمین تمام حالات کو باریک بینی سے مانیٹر کررہے ہیں، اس حوالے سے تمام سکیورٹی اداروں اور ماہرین سے رابطے میں ہیں۔ دریں اثنا لاہور اور کراچی میں نامزد سینٹرز پر میچز کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے، شائقین کرکٹ ٹکٹس کی خریداری میں بھرپور دل چسپی لے رہے ہیں۔

The post پاک بھارت کشیدگی؛ پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز پر میٹنگ آج ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2T01rD3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment