Friday, July 31, 2020

فیصلے دینے والے امپائرز خود آزمائش میں پڑ گئے ایکسپریس اردو

لاہور: میدان میں فیصلے دینے والے امپائرز خود آزمائش میں پڑ گئے جب کہ پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک سیزن سے قبل میچ آفیشلزکے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک سیزن سے قبل میچ آفیشلزکی آئی سائیٹ اور کان چیک کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سی ایم ایچ سے ٹیسٹ کرانے کے لیے خطوط لکھ دیے گئے ہیں، جہاں سی ایم ایچ نہیں وہاں کے میچ آفیشلز مقامی ڈی ایچ کیو سے ٹیسٹ کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سی ایم ایچ نے انتظامی معاملات اور چھٹیوں کے باعث ٹیسٹ کرنے سے معذرت کرلی ہے،اس کے بعد تمام میچ آفیشلز ٹیسٹ کرانے کے لیے پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں، بورڈ کا میڈیکل پینل متبادل آپشنز پرغور کررہا ہے، ماضی میں ریفریشرکورسز کے دوران میچ آفیشلز کے ٹیسٹ پی سی بی کی نگرانی میں ہوتے تھے۔

ذرائع کے مطابق میچ آفیشلز سے کرکٹ میں اہلیت سمیت  کوائف بھی طلب کئے گئے ہیں جس کے بعد اہم امپائرز کا مستقبل خطرے سے دوچار ہوگیا،3 انٹرنیشنل امپائرز آصف یعقوب، ضمیر حیدر اور شوذب رضا کا کیرئیر خطرے میں ہے۔

یاد رہے کہ بورڈ کے پینل آف امپائرز میں صرف15 فرسٹ کلاس اور انٹرنیشنل کرکٹرز شامل ہیں، اہلیت کی تفصیلات طلب کرنے پر میچ آفیشلز میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سی ایم ایچ سے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا، سی ایم ایچ کی معذرت کے بعد میڈیکل پینل متبادل آپشنز پر غور کررہا ہے،میچ آفیشلزکے کوائف طلب کرنا معمول کی بات ہے۔

 

The post فیصلے دینے والے امپائرز خود آزمائش میں پڑ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PffRuQ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment