Tuesday, July 28, 2020

میٹنگ کے التوا نے پی ایس ایل فرنچائزز کوبھڑکا دیا ایکسپریس اردو

کراچی:  آخری لمحات میں گورننگ کونسل میٹنگ کے التوا نے پی ایس ایل فرنچائزز کوبھڑکا دیا، مالکان نے  بورڈ کو مشترکہ خط بھیج کر احتجاج ریکارڈ کرا دیا،لیگ کے موجودہ ماڈل اور اسٹرکچر پر ایک بار پھر شدید تحفظات ظاہر کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا ویڈیو لنک پر اجلاس منگل کو شیڈول تھا، مگر  حیران کن طور پر آخری لمحات میں پی سی بی نے اسے ملتوی کر دیا، وجہ فرنچائزز کی جانب سے اسپانسر شپ معاہدوں کی کاپیز نہ ملنے کو قرار دیا گیا، البتہ ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں ’’چھٹیاں‘‘ منانے والے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کی نجی مصروفیات  سبب بنیں۔ بورڈ کے اس غیر پیشہ ورانہ  رویے نے فرنچائزز کو آگ بگولہ کر دیا۔

انھوں نے پی ایس ایل کے پروجیکٹ ایگزیکٹیوشعیب نوید کو خط لکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے،اس میں کہا گیا کہ میٹنگ سے ایک روز قبل ای میل پر التوا کی اطلاع نے ہمیں حیران کر دیا،2 جولائی کے اجلاس میں ہی فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ اگلی بار28 تاریخ کو پھر میٹنگ ہوگی جس کا منٹس میں بھی ذکر ہے،آخری لمحات میں بغیر مشاورت کے التوا کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، ٹیم اونرز نے کہا کہ اسپانسر شپ معاہدے جمع کرانے میں تاخیر اور بعض فرنچائزز کی مالی ذمہ داریاں مکمل نہ ہونے کے باوجود مشرکہ طور پریہ  فیصلہ ہوا تھا کہ اسے پی ایس ایل کے معاملات آگے بڑھانے کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے بورڈ کے ساتھ کافی معلومات کا تبادلہ کر لیا لہذا سمجھتے تھے کہ میٹنگ کا شیڈول پر انعقاد ہوگا،ہمیں اپنے تحفظات پر بورڈ کے رویے پر بڑی مایوسی ہوئی،آخری لمحات میں میٹنگ کا التوا ہمارے معاملات میں بورڈ کی غیر سنجیدگی کا واضح اشارہ ہے، ٹیم مالکان نے کہا کہ ہمیں پی ایس ایل کے موجودہ ماڈل اور اسٹرکچر پر شدید تحفظات ہیں، اس سے ہمیں بھاری نقصان ہو رہا ہے، مالی اور اونرشپ ماڈل ہمارے لیے قابل برداشت نہیں ہیں، اگلی گورننگ کونسل میٹنگ میں ہم اس کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہتے ہیں۔

The post میٹنگ کے التوا نے پی ایس ایل فرنچائزز کوبھڑکا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P6QueC
via IFTTT

No comments:

Post a Comment