جکارتا: یوٹیوب پر لوگ مقبول ہونے کے نت نئے جتن کرتے ہیں۔ اس سے پہلے ہم ایک شخص کی امتحان کی تیاری کی خبر دے چکے ہیں جو لگاتار 8 گھنٹے اتک ویڈیو میں پڑھتا نظر آرہا تھا۔ تھا ۔اب انڈونیشیا کے ایک نوجوان نے دو گھنٹے تک کچھ نہ کرنے کی ایک ویڈیو ریلیز کی ہے جو بہت دیکھی جارہی ہے۔
انڈونیشیا کے یوٹیوبر محمد دیدیت نے اپنی دو گھنٹے کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کی ہے۔ وہ ایک جگہ بیٹھے ہیں اور کیمرے کو تک رہے ہیں۔ اس کے بعد یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور انڈونیشیا میں اس کے لاتعداد میمز بن چکے ہیں۔ مجموعی طور پر اسے 16 لاکھ 99 ہزار افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ ویڈیو 10 جولائی کو جاری کی گئی ہے۔
اس کے بعد یوٹیوب پر کئی لوگوں نے اپنی ویڈیو پوسٹ کرنا شروع کردی ہیں جن میں وہ تین ، پانچ یا آٹھ گھنٹے تک کچھ نہیں کرتے نظر آتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ بھی محمد دیدت کی طرح مشہور ہوجائیں لیکن ہر جگہ ذکر اسی کا ہورہا ہے۔ یہاں تک کہ خود انڈونیشیا کے مشہور افراد اور فنکار محمد دیدت کی نقل اتارتے نظر آتے ہیں۔
محمد دیدت نے اپنی وڈیو کی تفصیل میں انڈونیشیا کی مقامی زبان میں لکھا ہے کہ ’ دو گھنٹے تک کچھ نہیں کرنا، جی ہاں یہی میری ویڈیو کا عنوان ہے۔‘ ویڈیو بنانے کی وجہ بتاتے ہوئے دیدیت نے کہا کہ سماجی حلقوں نے مجھے کہا کہ میں کوئی ایسی ویڈیو بناؤں جونوجوانوں کے لیے کوئی تحریک اور مفید ثابت ہو۔ اسی لیے بہت بھاری دل کے ساتھ میں نے یہ ویڈیو بنائی ہے۔ اب یہ آپ پر ہے کہ آپ اس سے کیا سبق لیتے ہیں۔ مجھے امید ہیں کہ آپ اس ویڈیو سے فائدہ اٹھائیں گے۔
محمد نے بتایا کہ انہیں ویڈیو مقبول ہونے کی اتنی توقع نہ تھی۔ تاہم ان کی ویڈیو پر لوگوں نے تبصرہ کیا ہے کہ کچھ نہ کرنے کا مطلب ان کی سمجھ نہیں آیا کیونکہ محمد دیدت کیمرے کے سامنے ویڈیو تو ضرور بنارہے ہیں۔
The post دو گھنٹے تک فالتو بیٹھے رہنے والے شخص کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EEOvfD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment