Monday, March 30, 2020

وہاب نے واٹسن کیخلاف یادگار اسپیل کا راز بتا دیا ایکسپریس اردو

 لاہور:  وہاب ریاض نے شین واٹسن کیخلاف یادگار اسپیل کا راز بتا دیا، پیسر کا کہنا کہ میں جب بیٹنگ کیلیے آیا تو گیندیں نہ کھیل پانے پر آسٹریلوی آل راؤنڈر نے پوچھا کیا تمہارے پاس بیٹ ہے، لفظی گولہ باری کا جواب باؤنسرز کے ساتھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ورلڈکپ 2015 کے ایڈیلیڈ میں منعقدہکوارٹر فائنل میں آسٹریلوی ٹیم 214کے ہدف کا تعاقب کررہی تھی، اس میچ میں 59 پر 3 وکٹیں گرنے کے باوجود کینگروز نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی، البتہ وہاب ریاض کا شین واٹسن کو خطرناک اسپیل شائقین کو آج بھی یاد ہے، پیسر نے تیز ترین باؤنسرز اور ریورس سوئنگ کے ہتھیار آزمائے، آسٹریلوی آل راؤنڈر بے بسی کی تصویر نظر آئے،ان کے ہیلمٹ پر بھی گیندیں لگیں، راحت علی کے ڈراپ کیچ کی وجہ سے وہاب ریاض، شین واٹسن کی وکٹ حاصل نہ کرسکے اور وہ 64 پر ناقابل شکست رہے۔ ایک انٹرویو میں وہاب ریاض نے اس واقعے کی اندرونی کہانی بتا دی۔

انھوں نے کہا کہ میں جب بیٹنگ کیلیے آیا تو مچل اسٹارک کی بولنگ پراسٹروک کھیلنے میں مشکلات ہوئے، اس پر شین واٹسن نے طنز کیا کہ کیا تم نے بیٹ پکڑا ہوا ہے؟  ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جب میزبان آل راؤنڈر کریز پر آئے تو میں نے بھی جواب دیتے ہوئے تسلسل کے ساتھ باؤنسر کرائے، میں نے انھیں باور کرا دیا کہ بیٹ ہاتھ میں ہونے کے باوجود وہ گیند کو چھو تک نہیں سکے۔یاد رہے کہ شین واٹسن  نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں وہاب ریاض کی بولنگ کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے بچ نکلنے پر شکر ادا کیا تھا۔

The post وہاب نے واٹسن کیخلاف یادگار اسپیل کا راز بتا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bBC2nP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment