Sunday, September 27, 2020

ضلع وسطی میں مسائل زیادہ ہیں، ماڈل علاقہ بنائیں گے، وزیر بلدیات ایکسپریس اردو

 کراچی:  وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ضلع وسطی کوماڈل علاقہ بنائیں گے،ضلع وسطی کے مسائل کی نشاندہی کرلی ہے۔

سڑکوں سے کچراہٹایا جائے گا،سڑکوں کی تعمیر سے قبل سیوریج کا نظام بہتر بنایاجائے گا،سالڈ ویسٹ منجمنٹ کو ضلع وسطی میں فعال کردیا گیا ہے امید ہے جلد بہتری نظر آئیگی،وہ ڈپٹی کمشنرضلع وسطی کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ،صوبائی وزیرکاکہنا تھاکہ ضلع وسطی سب سے بڑا ضلع ہے سب سے زیادہ مسائل بھی یہاں ہی ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ کوکراچی کے تمام علاقوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیاہے۔

ضلع وسطی میں سڑکوں اور گلیوں کا بارشوں سے برا حال ہوا،سڑکوں سے پہلے سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا،بارشوں سے روڈگلیاں علاقے آمدورفت دشوار ہوگئی ہے ،اسٹریٹ لائٹس پارکوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا،بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سندھ نے ضلع وسطی کی بہتری کے لیے ایک ارب روپے کا فنڈفراہم کردیاہے شہری جلد بہت بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے حقوق کراچی کے نام پرنکالی جانے والی ریلیوں کے سوال پرناصرحسین شاہ نے کہاکہ ایک ریلی ہم بھی نکال لیں گے، سیاست کرنا جماعتوں کا حق ہے لیکن لسانیت اور نفرت نہ پھیلائی جائے،شہرکی ترقی کے سفر میں تمام سیاسی جماعتوں اوراسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کرچلیں گے، ضلع وسطی سمیت شہر بھر میں سرکاری اداروں نے تجاوزات کو سرکاری حیثیت دی اور تجاوزات قائم کرنے کی باضابطہ اجازت دی گئی تاہم اب تمام تجاوزات کاخاتمہ کردیاجائے گا۔

The post ضلع وسطی میں مسائل زیادہ ہیں، ماڈل علاقہ بنائیں گے، وزیر بلدیات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iammLo
via IFTTT

No comments:

Post a Comment