کراچی: جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 27 مئی کو ہوگا۔ عمان کےشہر صلالہ میں جاری ایونٹ کے پول اے میں اپنا تیسرا میچ کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیزمقابلہ متوقع ہے۔
پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں ایونٹ کے لیگ مقابلوں میں 2،2 کامیابوں کے ساتھ ایک دوسرے کو زیر کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی، دریں اثنا بھارتی کپتان اتم سنگھ نے پاکستان کو مضبوط حریف قرار دیتے ہوئے سخت مقابلے کا امکان طاہر کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم بہترین کھلاریوں پر مشتمل ہے لیکبن ہماری دفاعی لائن پاکستان کے مضبوط اٹیک کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور توقع ہے کہ ہمارے دفاعی کھلاڑی پاکستانی اٹیک کو گول کرنے نہیں دیں گے، پاکستان کے فارروڈز کی کارکردگی اچھی رہی ہے، تاہم ہم ایسی صورتحال سے نمٹنے میں کامیاب رہیں گے۔
دونوں ٹیمیں ایشیا جونیئر کپ میں آخری مرتبہ 2015 میں صف آرا ہوئی تھیں، جس میں بھارت نے 2-6 سے کامیابی پائی تھی، دونوں ٹیمیں 2011 سے اب تک جونیئر کپ میں 7 مرتبہ مد مقابل آچکی ہیں، 5 دفعہ بھارت کو کامیابی ملی، ایک مرتبہ پاکستان فتح سے ہمکنار ہوا جبکہ ایک میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔
موجودہ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں چائنیز تھائی پے کو 1-15 اور دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کو 9 گول سے قابو کیا تھا، پاکستان کا 29 مئی کو پول کے آخری میچ میں جاپان سےٹکراؤ ہوگا، پول میں ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی جبکہ ہر پول کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔
ایونٹ کی پہلی 3 پوزیشنز کی حامل ٹیمیں 5 سے 16 دسمبر تک ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والے عالمی جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شر کت کریں گی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق منتظمین نے میچ کا وقت ری شیڈول کرکے ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا ہے، میچ اب رات 10 بجے شروع ہوگا۔
The post جونیئرایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ہفتے کو مدمقابل ہوں گی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0EQXL4w
via IFTTT
No comments:
Post a Comment