Wednesday, November 1, 2017

پاکستان کی کابل میں بم دھماکے کی پرزور مذمت ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

دفترخارجہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی بھرپورمذمت کرتا ہے، غم کی اس گھڑی میں افغانستان کی عوام اورحکومت کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کے ناسورکوختم کرنے کے لیے پاکستان کی افغانستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کابل کے سفارتی علاقے میں بم دھماکے سے 13افراد ہلاک، متعدد زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ روزافغان دارالحکومت کے سفارتی علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 13افرادہلاک ہوگئے تھے۔

The post پاکستان کی کابل میں بم دھماکے کی پرزور مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2hu2Tsy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment