دبئ: آصف زرداری کاکہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کا خون نچوڑرہی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دبئی سےجاری اپنے بیان میں کہا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھے گی، موجودہ حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔
آصف زرداری نے حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرموجودہ حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں غریب دشمن ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے حکومت قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔
واضح رہے کہ حالیہ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہےجس کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں لگاتار تیسرے ماہ اضافہ ہوا ہے۔پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کا اضافہ کیا گیا ہے
The post حکومت عوام کا خون نچوڑرہی ہے، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2A5t68r
via IFTTT
No comments:
Post a Comment