لاہور: پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کی چھٹی کردی گئی ہے اور اب آئندہ ماہ اومان میں شیڈول ایشین چیمپئن ٹرافی کے لئے ٹیم کا حتمی انتخاب ٹیم منیجمنٹ خود کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ایک روزہ ٹرائلز 3 اکتوبر کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، اس موقع پر سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر بھی موجود ہوں گے جن کی مشاورت سے 18 رکنی حتمی اسکواڈ تشکیل دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ایونٹ کے دوران 2 گول کیپرز ٹیم کے ساتھ لے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اصلاح الدین صدیقی کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز سمیت متعدد ایونٹس میں قومی ٹیم کا انتخاب کیا تاہم گرین شرٹس کسی بھی بڑے ایونٹس میں نمایاں کامیابی حاصل نہ کر سکی۔
ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف تھنک ٹینک کا خیال ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کی فٹنس اور گیم میں مہارت کے حوالے سے زیادہ بہتر جانتی ہے، اس لئے ٹیم آفیشلز زیادہ بہتر انداز میں حتمی اسکواڈ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیائی ایونٹ 18 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک اومان کے دارالحکومت مسقط کے سلطان قابوس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں دفاعی چیمپئن بھارت سمیت ملائشیا، پاکستان، جنوبی کوریا، جاپان اور اومان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ افتتاحی میچ ملائشیا اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
The post پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QlQqpS
via IFTTT
No comments:
Post a Comment