Sunday, September 30, 2018

جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی قائم کی جائے، ناصر حسین شاہ ایکسپریس اردو

کراچی: سندھ کے وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی قائم کی جائے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کچھ اصول صرف پیپلزپارٹی کے لئیے بنائے گئے ہیں حالانکہ جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان نے ذکر کیا تھا۔ جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس سے متعلق جے آئی ٹی بنائی جانی چاہیے۔ جو نااہل ترین ہیں وہ اہم ترین بن کر حکومتی کام کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گرین لائن کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بسیں نہیں لائی گئیں۔ چھ سو بسیں کچھ ماہ بعد کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی ہم نے وقت سے پہلے بسیں نہ لاکر دیگر صوبوں کے برعکس اپنی سبسڈی بچائی ہے۔

کالاباغ ڈیم کے نہ بننے سے متعلق پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے۔ اس کے علاوہ جو ڈیم بنیں گے اس کی مخالفت نہیں کریں گے، عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے قرضہ نہیں لیں گے مگر آج صورتحال آپ خود دیکھ لیں۔

The post جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی قائم کی جائے، ناصر حسین شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zEOO4P
via IFTTT

No comments:

Post a Comment