Thursday, February 21, 2019

شوہر کی بیوی، 2 بیٹیاں اور بیٹے کو مار کر خودسوزی ایکسپریس اردو

فیصل آباد: نواحی گاؤں چک جانی میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودسوزی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے نواحی گاؤں چک جانی کے رہائشی فیاض نے اپنی بیوی 37 سالہ نازیہ، 15 سالہ بیٹی آمنہ ، 12 سالہ زرقہ اور 5 سالہ بیٹے سمیع اللہ کو ڈنڈوں اور چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد فیاض نے بھی خود کو کمرے میں بند کرکے خود سوزی کرلی۔ پولیس نے فیاض اور بیوی بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اور اہل علاقہ کے بیانات کی روشنی میں واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

The post شوہر کی بیوی، 2 بیٹیاں اور بیٹے کو مار کر خودسوزی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2txo7LO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment