کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی تعیناتی کی مدت میں مزید چھ ماہ توسیع کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ سمیت صوبے کے بعض دیگر اضلاع میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی تعیناتی کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے بجھوائی گئی سمری پر یہ منظوری یکم جنوری 2019ء سے 30 جون 2019ء تک کی مدت کے لیے دی ہے۔
وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد ایف سی امن وامان برقرار رکھنے کے لیے مقررہ مدت تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔
The post ایف سی تعیناتی کی مدت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2T1cRpg
via IFTTT
No comments:
Post a Comment