Friday, February 1, 2019

جس کے پاس پیسے ہوں وہ حج کے لیے جائے گا، وفاقی وزیر مذہبی امور ایکسپریس اردو

پشاور: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ صاحب استطاعت لوگ ہی حج کرتے ہیں اور جس کے پاس پیسے ہوں وہ حج کے لیے جائے گا۔

پشاور میں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ مدینہ کی ریاست ایک فلاحی ریاست ہوتی ہے جس کا مقصد عوام کو خوشحالی دینا ہے، وزارت مذہبی امور نے حج پر سبسڈی برقرار رکھنے کی تجویز دی تھی لیکن وزیراعظم اور کابینہ نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حج سبسڈی نہ دینے پر وزیر مذہبی امور اجلاس چھوڑ کر چلے گئے

نورالحق قادری نے مزید کہا کہ حکومت معاشی حالت میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے، حج ہرسال مہنگا ہوتا ہے، صاحب استطاعت لوگ ہی حج کرتے ہیں، جس کے پاس پیسے ہوں وہ حج کے لیے جائے گا۔ حج کی سبسڈی سے غریب اور امیر طبقہ دونوں مستفید ہورہا تھا، حج پر دی جانے والی سبسڈی مفاد عامہ کے دیگر اقدامات کے لیے مختص کریں گے۔ گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے دوران فون آنے پر باہر گیا تھا لیکن اختلافات کا تاثر غلط ہے، آج سینیٹ اس لیے نہیں گیا کیونکہ میں اس تقریب میں شریک تھا۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی لائی گی۔

The post جس کے پاس پیسے ہوں وہ حج کے لیے جائے گا، وفاقی وزیر مذہبی امور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2S24Xwh
via IFTTT

No comments:

Post a Comment