Tuesday, February 19, 2019

علی ظفر کی ٹوئٹ پر بھارتی آپے سے باہر ہوگئے ایکسپریس اردو

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کا وزیراعظم عمران خان کی پلواما حملے سے متعلق تقریر کی حمایت کرنا بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پلواما حملے پر بھارتی الزام پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے بھارت کو شواہد فراہم کرنے پر حملے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی اورساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی تقریر پر علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی اور وزیر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے تقریر کی تعریف کی جوکہ بھارتیوں کو پسند نہ آئی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر علی ظفر کی ٹوئٹ کو لیکر کافی تنقید کی گئی۔

راشی نامی صارف نے علی ظفر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب کبھی بھارت مت آنا۔

اوم پرکاش نامی صارف نے انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب بھارت میں نظر آئے تو سب دہشتگردانہ روپ نکال دیں گے۔

علی ظفر نے انتہا پسند ہندوؤں کے جذبات کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ایک بار پھر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کی ویڈیو کو بھی شیئر کیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ’ کسی قسم کی انا، تعصب اور نفرت کے بغیر کھلے دل اور دماغ کے ساتھ سنیں، اگر ابھی نہیں توکچھ روز بعد سنیں جب آپ سکون اور فراغت میں ہوں،یہ ہے عمران خان کا قوم سے خطاب۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سدھو کو کپل شرما شو سے نکالنے میں سلمان خان ملوث نکلے

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں 14 فروری کو سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 44 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت نے روایتی دشمنی بر قرار رکھتے ہوئے عدم ثبوت کے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا۔

The post علی ظفر کی ٹوئٹ پر بھارتی آپے سے باہر ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SLn2id
via IFTTT

No comments:

Post a Comment