لاہور / اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کمر میں تکلیف کے باعث ڈاکٹرز نے انھیں مکمل آرام کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق کمر میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ، کمر درد کی شکایت پر ڈاکٹروں نے انھیں مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔ سفر پر پابندی کی وجہ سے شہباز شریف اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔
دوسری طرف قائد حزب اختلاف نے خواجہ سلمان رفیق کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی، پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر سلمان رفیق نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران شہباز شریف نے انھیں ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔
The post شہباز شریف کی کمر میں تکلیف، ڈاکٹروں نے سفر سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Xo9p7A
via IFTTT
No comments:
Post a Comment