Tuesday, February 19, 2019

دوسو فیصد ڈیوٹی عائد، بھارتی امپورٹرز کا پاکستانی مصنوعات خریدنے سے انکار ایکسپریس اردو

 لاہور: بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستانی مصنوعات پر 200 فیصد ڈیوٹی عائد کیے جانے کے بعد پاک بھارت تجارت بری طرح متاثر ہوگئی اور بھارتی امپورٹرز نے پاکستانی مصنوعات لینے سے ہی انکار کردیا۔

واہگہ کسٹم ذرائع کے مطابق جسپم، سیمنٹ، خشک کھجور سمیت دیگر مصنوعات پاکستان سے واہگہ کے راستے بھارت جاتی ہیں اور پاکستانی جپسم اور سیمنٹ سمیت دیگر مصنوعات کے تقریباً 100 ٹرک بھارت روانہ ہوتے ہیں لیکن آج بھارتی امپورٹرز نے پاکستان سے تجارتی سامان لینے سے ہی معذرت کرلی ہے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق 200 فیصد ڈیوٹی عائد ہونے کے بعد اب بھارتی امپورٹررز کو پاکستان سے سامان خریدنے میں خسارہ ہوگا۔

دوسری طرف واہگہ بارڈر کے راستے افغان انڈیا ٹریڈ جاری ہے، افغان خشک میوہ جات کے روزانہ چار سے پانچ ٹرک بھارت جاتے ہیں۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق پاکستانی جپسم کے ٹرک بھارت جانے کا امکان ہے کیونکہ بھارت کی جانب سے جپسم پر ڈیوٹی واپس لے لی گئی ہے۔

The post دوسو فیصد ڈیوٹی عائد، بھارتی امپورٹرز کا پاکستانی مصنوعات خریدنے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EkxfcZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment