Thursday, February 21, 2019

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے جس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ خارجہ شاہ محمود قریشی وفاقی وزراء، وزیر مملکت برائے داخلہ سمیت تینوں سروسز چیفس، حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر سیکیورٹی حکام شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے غور کیا جائے گا اور دفتر خارجہ کے حکام کلبھوشن یادیو کیس پر بریف کریں گے، اجلاس میں بھارت کے پلوامہ ڈرامے اور اس سے پیدا صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال، افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا بھی جائرہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی گفتگو ہوگی۔

The post وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GAgQDx
via IFTTT

No comments:

Post a Comment