Tuesday, February 19, 2019

حکومت کو کہا ہے کہ نواز شریف کی انجیو گرافی کرائی جائے، سربراہ میڈیکل بورڈ ایکسپریس اردو

 لاہور: جناح اسپتال میں نواز شریف کے علاج کیلئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل نے کہا ہے کہ حکومت کو نواز شریف کی انجیو گرافی کے لئے کہا ہے۔

جناح اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف تجمل نے کہا کہ نواز شریف کی شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے، ہم نے حکومت کو کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی انجیو گرافی کرائی جائے ،ہمارے پاس بہترین مشین موجود ہے،اب حکومت کی مرضی پر ہے کہ کب میاں صاحب کے ٹیسٹ کرنے ہیں۔ نواز شریف کا ٹروپ ٹیسٹ کافی مرتبہ ہو چکا ہے ایک دو مرتبہ تکلیف بھی ہوئی ہے۔نواز شریف کی طبیعت بہتر ہے،ان کے گردوں میں معمولی پتھری ہے جو اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے،حکومت جو ہمیں کہے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔

اس موقع پر ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹرعاصم حمید نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے جو تجاویز دی تھیں اسے محکمہ داخلہ کو بھجوا دیاگیاہے۔ پتہ چل گیا ہے کہ نواز شریف کو کیا مرض ہے ،انہیں انجیوگرافی کی ضرورت ہے، جناح اسپتال میں نوازشریف کی انجیو گرافی کیلئے جدید مشین موجود ہے اور انکی تیاری مکمل ہے، اگر ہدایات ملیں تو توان کی انجیو گرافی کر دیں گے۔ نوازشریف سمیت کسی بھی مریض کی اجازت کے بغیر کوئی ٹیسٹ نہیں کیاجاتا، نوازشریف کاپراناریکارڈ دیکھا اور کارڈیالوجسٹ نے چیک کرکے اپنی رپورٹ دی ہے۔نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہے۔

علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 جنوری کو پی آئی سی نے تمام ٹیسٹ کے بعد تجویز کیا تھا کہ نوازشریف دل کے مرض میں مبتلا ہیں اور انہیں جلد علاج کی ضرورت ہے، پی آئی سی اور سروسز اسپتال کی رپورٹس میں بھی انجیوگرافی تجویز کی گئی تھی۔ نوازشریف کو میڈیکل بورڈ کی انجیوگرافی کی کاپی ابھی تک موصول نہیں ہوئی،جب تک انجیوگرافی کی تفصیلات نہیں ملیں گی اس وقت حتمی طورپر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

The post حکومت کو کہا ہے کہ نواز شریف کی انجیو گرافی کرائی جائے، سربراہ میڈیکل بورڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SLkuAE
via IFTTT

No comments:

Post a Comment