کندھ کوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کٹھ پتلی حکومت ہمارے لئے مشکلات پیدا نہیں کرسکتی۔
کندھ کوٹ میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان ذوالفقار بھٹو کا نعرہ تھا، پیپلز پارٹی کا نظریہ اسی فلسفے پر قائم ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات کرکے یہ طے کیا ہے کہ ہم پاکستانی عوام کے جمہوری، انسانی اورمعاشی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہم اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے اور کامیابی ہماری ہوگی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم جو سندھ کومضبوط کرتی ہے خطرے میں ہے اس پر ہر طرف سے حملے ہوہے ہیں، وفاق 18ویں ترمیم پرعمل نہیں کررہا، سندھ نے قومی سطح کے ادارے بنائے جنہیں چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعظم کے اپنے وزیر 18ویں ترمیم کے خلاف ہیں، وزیراعظم جہاں جاتےہیں صدارتی نظام کی بات کرتےہیں، وہ سابق ایوب خان کی بہت تعریف کرتے ہیں، 18 ویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے، آئین کے تحت صوبے کے وسائل پر صوبوں کا حق ہے، ہمیں ہماراحق ملنا چاہیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ان تمام قوتوں کا مقابلہ کرے گی اورہم 18 ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کےمسائل حل نہیں کرسکتی، عمران خان نے جو بھی کہا وہ جھوٹ ہی نکلا ہے، حکومت نےنوکریاں دینے کاوعدہ کیا تھا لیکن نئی حکومت نےعوام سے نوکریاں چھینی ہیں، ہر انڈسٹری اور ہر شعبے میں لوگوں کو بے روزگار کیا گیا ہے۔ پنجاب میں عثمان بزدار جیسا وزیراعلیٰ بنادیا، جس پر بےچارے وسیم اکرم بھی کہہ رہے ہیں کہ میرا کیا قصور ہے۔
آصف زرداری اور نواز شریف کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست میں عوام اور کرکٹ میں امپائر کی مرضی چلتی ہے، کوئی بھی کٹھ پتلی حکومت ہمارے لئے مشکلات پیدا نہیں کرسکتی۔
The post کٹھ پتلی حکومت ہمارے لئے مشکلات پیدا نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TpKSg1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment