حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
آج کا دن آپ بہت مصروف رہے گا، کاروباری معاملات توقع کے مطابق حل ہو سکتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ آپ ذاتی طور پر بھی کاروبار میں دلچسپی لیں۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی
آپ خواہ مخواہ اپنے ذہن کو الجھائیں رکھیں گے، بندہ خدا ہونا تو وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے تمام معاملات اللہ کعے سپرد کر دیں، بفضل خدا تمام کام حسب توقع ہی حل ہو جائیں گے۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون
سیاسی اور سماجی کارکن کو کسی اہم شخصیت کے ساتھ ملنے کا موقع مل سکتا ہے، خرید و فروخت کسی بھی چیز کی کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں فائدے کی امید ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی
رہائش کا الجھا ہوا مسئلہ حل ہو جائے گا، مفت کی دولت ملنے کے امکان روشن ہیں مگر اخراجات کی رفتار تیز ہونے کے سبب آپ اسے سنبھال نہ سکیں گے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست
اپنے رشتے داروں سے ہوشیار رہئے یہ درپردہ آپ کے خلاف سازش کا بازار گرم کر رہے ہیں، موجودہ رہائشی مقام ہرگز نہ چھوڑیں، دوستوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
آپ کے کسی قریبی دوست کی وجہ سے آپ کا کوئی اہم مسئلہ حل ہو جائے گا، ہو سکتا ہے اس کا تعلق جائیداد وغیرہ سے ہو، محبوب آپ کی توقعات پر پورا اترے گا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
بسلسلہ ملازمت کی جانے والی کوشش کامیاب ہوں گی، دلی طور پر بھی آپ کافی پرسکون ہو جائیں گے، گھریلو معاملات میں شریک حیات کی رائے کو بھی اہمیت دیں تاکہ گھریلو ماحول خوشگوار رہ سکے۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر
ہر ایک پر اعتبار کر لینا آپ کی بری عادت ہے اور آج اسی عادت کی وجہ سے آپ کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا محتاط رہئے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر
کافی رقم فضول کاموں کی نذر ہو جائے گی، اپنے ملازمین پر کڑی نظر رکھیں، یہ آپ کو دھوکا دے سکتے ہیں، خاص طور پر وہ ملازمین جنہیں آپ ذاتی طور پر بھی اہمیت دیتے ہیں۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری
گھر پر مہمانوں کی آمدورفت کے سبب سارا دن مصروفیت میں گزر جائیگا، سسرالی رشتہ داروں سے فائدہ کی توقع ہے، امپورٹ ایکسپورٹ کرنیوالے حضرات کو کوئی اہم ڈیل کرنیکا موقع مل سکتا ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری
آپ کافی عرصہ کے بعد اپنے والدین کو منانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور وہ آپ کی من پسند جگہ پر رشتہ طے کرنے پر راضی ہو جائیں گے، آج آپ کافی مسرور نظر آئیں گے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
رہائش میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں نتائج اچھے نکلیں گے، قریبی عزیزوں کے ساتھ تعلقات بحال ہونگے، بہتر ہے صلح کر لیں تاکہ آپ ذہنی طور پر اپنے آپ کو پرسکون محسوس کریں۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MPXxp9
via IFTTT
No comments:
Post a Comment