اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہنگائی جانچنے کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے مہنگائی جانچنے کے طریقہ کار پر کابینہ اراکین کے تحفظات دور کرنے کیلیے ملک میں مہنگائی جانچنے کے طریقہ پر نظر ثانی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہوگا۔
اس کے علاوہ ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کا تعین کرنے کیلیے شماریات ڈویژن کی جانب سے اختیار کردہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے طریقہ کار کی اہلیت کے معیار (Authenticity)کا جائزہ لینے کیلیے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
The post مہنگائی جانچنے کے طریقہ پر نظر ثانی کا اصولی فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2E2qOcU
via IFTTT
No comments:
Post a Comment