اسلام آباد: آئیسکو نے 8 کروڑ 53 لاکھ روپے کی ریکوری کے لئے وزارت مذہبی امور سمیجت 41 اداروں کے بجلی کنکشن منقطع کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بجلی نادہندگان کے خلاف آئیسکو نے بڑی کارروائی کی ہے اور 8 کروڑ 53 لاکھ روپے کی بازیابی کے لئے 41 کنکشن منقطع کردیئے ہیں۔
آئیسکو ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ذمے 50 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، بقایاجات ادا نہ کرنے پر وزارت مذہبی امور کا بجلی کنکشن کاٹ دیا گیا، وزارت پیٹرولیم کے ذمہ بھی 39 لاکھ روپے واجب الاادا ہیں، اور بل کی عدم ادائیگی پر وزارت پیٹرولیم کے متعدد دفاتر کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق بجلی نادہندگان میں پولی کلینک اہسپتال بھی شامل ہے اور اس کے ذمے 4 کروڑ روپے ہیں، بلوں کی عدم ادائیگی پر پولی کلینک کے نرسنگ ہاسٹل کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے جب کہ پاک سیکریٹریٹ شہید ملت کے ذمہ 4 کروڑ 14 لاکھ روپے واجب الااداہیں اور شہیدملت بلڈنگ کی بجلی بھی کاٹ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس بیورو 70 لاکھ 91 ہزار روپے ادا نہیں کر رہا، اور سی ڈی اے نے 47 لاکھ 47 ہزار روپے ادا نہیں کیے۔
The post بل کی عدم ادائیگی پر وزارت مذہبی امور اور پیٹرولیم کی بجلی منقطع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V7vipK
via IFTTT
No comments:
Post a Comment