Tuesday, February 19, 2019

وزیراعظم عمران خان پلوامہ واقعے پر آج پالیسی بیان دیں گے ایکسپریس اردو

وزیراعظم عمران خان پلوامہ واقعے پر آج پالیسی بیان دیں گے جو کہ سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج پلوامہ واقعے پر پالیسی بیان دیں گے جو کہ سرکاری ٹی وی نشر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے وڈیو بیان میں مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورت حال اور پاکستان کا موقف واضح کریں گے، وزیراعظم عمران خان پلوامہ حملے کے بعد کئے جانے والے بھارتی پروپیگنڈے کو بھی مسترد کرتے ہوئے بھارتی الزام تراشیوں کا جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 46 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، بھارت نے واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا تھا۔

The post وزیراعظم عمران خان پلوامہ واقعے پر آج پالیسی بیان دیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GtZvfe
via IFTTT

No comments:

Post a Comment